0
Monday 22 Jun 2020 14:50

علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں شہریوں کی شرکت

علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں شہریوں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ معروف بزرگ عالم ِدین اور ذاکر اہلبیت علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ امروہہ گراؤنڈ کراچی میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ سے قبل علامہ طالب جوہری کی میت انچولی میں مسجد خیرالعمل میں لائی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امروہہ گراونڈ انچولی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ علامہ طالب جوہری کے شاگرد مولانا مصطفیٰ وکیل کی زیر اقتداء ادا کی گئی۔ ان کی تدفین نیو رضویہ سوسائٹی میں مدرسے میں کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں، علمائے کرام، سماجی شخصیات سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ علامہ طالب جوہری گذشتہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 81 برس تھی۔
خبر کا کوڈ : 870127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش