0
Monday 22 Jun 2020 14:56

کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ملا جلا رجحان، کہیں کیسز کم کہیں زیادہ

کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ملا جلا رجحان، کہیں کیسز کم کہیں زیادہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں لاک ڈاؤن کے بعد 2 اضلاع میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے جب کہ 4 اضلاع میں کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسمارٹ لاک ڈوان کے بعد شہر کے 6 میں سے 4 اضلاع میں کیسز کم ہونے کے بجائے بڑھ گئے ہیں جب کہ 2 اضلاع میں کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کو ضلع شرقی سے 360 کیسز اور اتوار کو 395 کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ ضلع جنوبی میں ہفتے کو 346 کیسز اور اتوار کو 363 کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔

اسی طرح ضلع وسطی میں ہفتے کو 165 کیسز اور اتوار کو 172 کیسز  جب کہ ضلع کورنگی میں ہفتے کے روز 119 کیسز اور اتوار کو 140 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے برعکس ضلع ملیر اور غربی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد کیسز میں کمی آئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلع ملیر میں ہفتے کو کورونا کے 185 کیسز اور اتوار کو 99 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ ضلع غربی میں ہفتے کو 140 اور اتوار کو 111 کیسز سامنے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 870131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش