0
Monday 22 Jun 2020 16:36

ملتان، نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز کا پرنسپل کے خلاف احتجاج، فوری معطلی کا مطالبہ 

ملتان، نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز کا پرنسپل کے خلاف احتجاج، فوری معطلی کا مطالبہ 
اسلام ٹائمز۔ ملتان پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر افتخار کے رویہ کے خلاف پی ایم اے کی جانب سے نشتر ہسپتال گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی، مظاہرین نے پرنسپل نشتر ہسپتال کے آمرانہ فیصلوں اور ہتک آمیز رویہ کے خلاف نعرے بازی کی اور شدید الفاظ میں مزمت کی، رہنمائوں نے سیکرٹری ہیلتھ سے ان کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایم اے پروفیسر مسعود ہراج، پروفیسر شاہد راو، ڈاکٹر زبیر صدیقی، ڈاکٹر زاہد سرفراز، ڈاکٹر فرحان اسلم، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، میاں عدنان، اشرف ساقی اور رانا عامر نے کہا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی کی عزت نفس اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا، آرتھوپیڈک سرجری کے سینیئر پروفیسر ڈاکٹر کامران صدیقی اور ڈاکٹر طارق محمود کے خلاف شوکاز نوٹس اور انتقامی کاروائی کی مزمت کرتے ہیں، پرنسپل نشتر کا ڈاکٹرز اور سٹاف کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب اور حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ ڈی ایچ کیو کی نئی بلڈنگ کو جلد فعال کیا جائے تاکہ کرونا کے مریضوں کا علاج ہو سکے۔ پائنیر یونٹی کے ڈاکٹر شاہد راو نے کہا کہ کورونا ایمرجنسی کی آڑ میں سینیئر فیکلٹی سے پرنسپل نشتر کے رویے کی مزمت کرتے ہیں، وائے ڈی اے کے عہدیداران ڈاکٹر زبیر صدیقی، ڈاکٹر فاران اسلم، ڈاکٹر زاہد سرفراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے اندر فرد واحد کی من مانی، دھونس اور بدمعاشی کے خلاف تمام تنظیمیں متحد ہیں۔ پیرا میڈیکس کے اشرف ساقی اور رانا عامر نے ہیلتھ سٹاف کے ساتھ گالم گلوچ کی بھرپور مزمت کی، احتجاجی مظاہرہ میں پروفیسر طارق وقار، پروفیسر عباس نقوی، ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر مرتضے بلوچ، ڈاکٹر شیخ عبدالخالق، ڈاکٹر زوالقرنین حیدر، ڈاکٹر وقار نیازی، ڈاکٹر صلاح الدین، ڈاکٹر خضر حیات، ڈاکٹر نوید اختر اور دیگر نے شرکت کی۔            

 
خبر کا کوڈ : 870157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش