QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کی سورج میانی میں گستاخ سیدہ ملعون آصف جلالی کے خلاف احتجاجی ریلی 

22 Jun 2020 17:14

ریلی سے خطاب میں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملعون آصف جلالی مسلسل بی بی سیدہ کی شان میں جسارت کرتا جا رہا ہے جبکہ حکومت اب تک ملاں کے خلاف کوئی بھی کاروائی کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، اگر اس ملعون کی زبان کو خاموش نہ کرایا گیا اور جسارت کا سلسلہ جاری رہا تو ملک شدید فرقہ واریت کا شکار ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان سورج میانی یونٹ کی جانب سے علمدار چوک سورج میانی پر احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی، ریلی کی قیادت مولانا کاظم علی حیدری، مولانا شبیر علی حیدری، تصور کاظمی، فخر نسیم اور حیدر صدیقی نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ملعون آصف جلالی مسلسل بی بی سیدہ کی شان میں جسارت کرتا جا رہا ہے جبکہ حکومت اب تک ملاں کے خلاف کوئی بھی کاروائی کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، اگر اس ملعون کی زبان کو خاموش نہ کرایا گیا اور جسارت کا سلسلہ جاری رہا تو ملک شدید فرقہ واریت کا شکار ہو جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک میں منظم انداز میں فرقہ واریت کو پروان چڑھایا جارہا ہے، حکومت خواب غفلت میں ہے، شیعہ سنی مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 870172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870172/ملتان-ایم-ڈبلیو-کی-سورج-میانی-میں-گستاخ-سیدہ-ملعون-آصف-جلالی-کے-خلاف-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org