QR CodeQR Code

پاراچنار میں دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

22 Jun 2020 17:36

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ جائے دھماکہ پر سینکڑوں کی تعداد میں مزدور موجود رہتے ہیں مگر دھماکہ کے وقت مزدور کام پر جا چکے تھے اس وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار کے مزدور چوک میں دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش کے مطابق پیر کی صبح پاراچنار شہر کے مزدور چوک میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس پر پاک آرمی اور پولیس جائے دھماکہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو محاصرے میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق دھماکہ گندگی ڈھیر میں چھپائے گئے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا جس سے ایک پولیس اہلکار حامد حسین مالی خیل اور سید قیصر حسین زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچا دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ جائے دھماکہ پر سینکڑوں کی تعداد میں مزدور موجود رہتے ہیں مگر دھماکہ کے وقت مزدور کام پر جا چکے تھے اس وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔ سماجی رہنما شبیر ساجدی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی سکیورٹی کے باوجود اس قسم کے واقعہ کا رونما ہونا افسوسناک ہے، فورسز اور عوام کی کوششوں سے جو امن قائم ہوا ہے اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔


خبر کا کوڈ: 870176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870176/پاراچنار-میں-دھماکہ-پولیس-اہلکار-سمیت-2-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org