0
Monday 22 Jun 2020 17:56

شمالی وزیرستان میں غلام خان بارڈر بھی کھول دیا گیا

شمالی وزیرستان میں غلام خان بارڈر بھی کھول دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے پاک افغان بارڈر کھولا، جبکہ شمالی وزیرستان غلام خان بارڈر بھی آج سے کھول دیا گیا ہے۔ مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ طورخما اور غلام خان بارڈر سے بڑی مال گاڑیوں کی آمدورفت 6 دن میں 24 گھنٹے ہوگی، دونوں ممالک میں تجارت سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے افغان عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا، تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سے دونوں ممالک کے باہمی روابط کو بھی دوام ملے گا۔ اجمل وزیر کے مطابق وزیراعلٰی کی ہدایات پر طورخم اور غلام خان بارڈر پر ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا، ہفتے کا ایک دن پیدل آمدورفت والے مسافروں کیلئے مخصوص ہوگا۔ صوبے میں کورونا کی صورتحال پر مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا سدباب کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکم عملی مؤثر ثابت ہوگی، کے پی میں اب تک 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ کے پی میں 6536 کورونا سے متاثر مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جبکہ 24 گھنٹے کے دوران 3416 تشخیصی ٹیسٹ ہوئے۔ اجمل وزیر نے کہا کہ 241 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے، آکسیجن کی سہولت سے آراستہ بستروں کی تعداد 1375 ہے، کورونا مریضوں کیلئے 343 وینٹی لیٹر مختص ہیں، صرف 77 پر مریض موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 870183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش