QR CodeQR Code

کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کا فیصلہ

22 Jun 2020 18:40

شام سات بجے کے بعد دکان کھولی یا دوسری کوئی خلاف ورزی کی گئی، تو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، شام سات بجے کے بعد دکان کھولی یا دوسری کوئی خلاف ورزی کی گئی، تو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہریوں کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عمل نہ کرنے کے بعد پولیس نے سختی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس نے حکم دیا ہے کہ شام 7 بجے کے بعد دکان کھولنے والوں اور لاک ڈاؤن کی دیگر پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمار درج کیے جائیں۔ واضح رہے کہ سندھ میں شام 7 بجے کے بعد میڈیکل اسٹورز کے علاوہ ہر قسم کاروبار پر پابندی ہے، جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں گروسری اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ ہر قسم کاروبار پر 14 دن کیلئے مکمل پابندی ہے۔


خبر کا کوڈ: 870188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870188/کراچی-میں-لاک-ڈاؤن-کی-خلاف-ورزی-کرنے-پر-سخت-کارروائی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org