QR CodeQR Code

پیمرا نے میڈیا کو اشرف جلالی کیخلاف درج ہونیوالی مقدمات کی خبریں چلانے سے روک دیا

22 Jun 2020 18:52

پیمرا کی جانب سے ملک بھر کے نیوز چینلز کو بھجوائے گئے نوٹیفکیشن میں ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایس پی سکیورٹی لاہور کی تجویز پر یہ معاملہ حساس ہے، معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں، اس لئے میڈیا اس حوالے سے کوئی بھی خبر نشر نہ کرئے اور نہ ہی کوئی ٹکر وغیرہ چلائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام ٹی وی چینلز کو تحریک لبیک کے سربراہ، گستاخِ سیدہ اشرف آصف جلالی کیخلاف توہین رسالت(ص)، توہین اہلبیت اور فرقہ واریت پھیلانے کی دفعات کے تحت درج ہونیوالے مقدمہ کے حوالے سے کوئی خبر نشر کرنے سے روک دیا۔ پیمرا کی جانب سے ملک بھر کے نیوز چینلز کو بھجوائے گئے نوٹیفکیشن میں ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایس پی سکیورٹی لاہور کی تجویز پر یہ معاملہ حساس ہے، معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں، اس لئے میڈیا اس حوالے سے کوئی بھی خبر نشر نہ کرئے اور نہ ہی کوئی ٹکر وغیرہ چلائے جائیں۔ پیمرا کے نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ نوٹیفکیشن پر عمل نہ کرنیوالے ٹی وی چینلز کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 870189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870189/پیمرا-نے-میڈیا-کو-اشرف-جلالی-کیخلاف-درج-ہونیوالی-مقدمات-کی-خبریں-چلانے-سے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org