0
Monday 22 Jun 2020 19:43

جب بھی دشمن کا سامنا ہوا پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری، سربراہ پاک فوج

جب بھی دشمن کا سامنا ہوا پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری، سربراہ پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی ہے اور جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا جہاں کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے پاک فوج کے سربراہ کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے یادگارہ شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ کی، کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے نیول اسٹاف کورس کے شرکا اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوی وار کالج میں مسلح افواج کے افسران اور دوست ممالک کے افسران کی ٹریننگ کی جاتی ہے، پاک بحریہ کی تعریف جرات اور بہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی ہے اور جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری۔ آرمی چیف نے خطاب میں سیکیورٹی چیلنجز جیو اسٹراٹجک صورتحال اور دستیاب مواقع پر اظہار خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 870192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش