0
Monday 22 Jun 2020 20:16

علامہ طالب جوہری کو نیو رضویہ سوسائٹی میں سپرد خاک کر دیا گیا

علامہ طالب جوہری کو نیو رضویہ سوسائٹی میں سپرد خاک کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ معروف بزرگ عالم دین اور ذاکر اہلبیت علامہ طالب جوہری کو نیو رضویہ سوسائٹی میں انکے مدرسے و لائبریری کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امروہہ گراؤنڈ انچولی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ علامہ طالب جوہری کے شاگرد مولانا مصطفیٰ کی زیر اقتداء ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں، علمائے کرام، سماجی شخصیات سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد ہزاروں افراد نے جلوس کی شکل میں انکی میت کو نیو رضویہ سوسائٹی منتقل کیا، جہاں انکے مدرسہ و لائبریری کے احاطے میں آہوں و سسکیوں کے ساتھ انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ علامہ طالب جوہری گذشتہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 81 برس تھی۔
خبر کا کوڈ : 870200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش