0
Monday 22 Jun 2020 20:58

راجوری میں لائن آف کنٹرول پر آر پار گولہ باری، بھارتی فوجی ہلاک

راجوری میں لائن آف کنٹرول پر آر پار گولہ باری، بھارتی فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ آج صبح ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر بھارت و پاکستان افواج کے مابین شدید گولہ باری کے نتیجے میں بھارت کا ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق آج صبح بھارت اور پاکستان کی افواج نے نوشیرا سیکٹر کے کلال اور دینگ علاقے میں ایک دوسرے پر گولیاں اور گولے برسائے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اس اس گولہ باری کے نتیجے میں بھارت کا ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ ذرائع نے کہا کہ آرپار گولہ باری کے نتیجے میں کلال سے بابا کھوری تک کا پورا علاقہ دہل اُٹھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات ملنے تک کنٹرول لائن پر دو طرفہ گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری تھا۔
خبر کا کوڈ : 870206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش