1
Monday 22 Jun 2020 22:07

عراق، سعودی سرحد کے قریب واقع متعدد داعشی ٹھکانے تباہ، بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد

عراق، سعودی سرحد کے قریب واقع متعدد داعشی ٹھکانے تباہ، بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد
اسلام ٹائمز۔ عراقی سکیورٹی انفارمیشن سنٹر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں سعودی سرحد کے قریب داعشی ٹھکانوں کے خلاف کامیاب آپریشن کی اطلاع دی گئی ہے۔ عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ الانبار کے مغرب میں واقع سرحدی علاقے "درہ حوران" کے اندر پیادہ فوج کے بریگیڈ نمبر 7 کی جانب سے انجام پانے والے اس آپریشن میں داعش کے 3 خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران داعشی ٹھکانوں سے بارود سے بھری 1 خودکش گاڑی اور 72، 82 و 120 ملی میٹر کے دسیوں مارٹر گولوں سمیت کتیوشا میزائل لانچرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ درہ حوران سعودی سرحد کے ساتھ واقع 350 کلومیٹرز کے صحرائی علاقے پر مشتمل اور صوبہ الانبار میں داعشی ٹھکانوں کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔
خبر کا کوڈ : 870216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش