QR CodeQR Code

شام، دیرالزور میں امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرے

22 Jun 2020 23:06

شامی خبررساں ایجنسی سانا کیمطابق محکمہ اوقاف دیرالزور کے سربراہ مختار العزی النقشبندی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کیجانب سے شام پر لگنے والی نئی پابندیوں کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ امریکی پراپیگنڈے کے برعکس، "قیصر ایکٹ" قانون ہے اور نہ ہی اس کا بین الاقوامی قوانین کیساتھ کوئی تعلق ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق امریکہ کی جانب سے شام پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کئے جانے کے جواب میں شامی شہر دیرالزور میں امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں۔ امریکی پابندیوں کے خلاف ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں میں شریک احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی اقتصادی دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے معروف شامی شخصیات نے امریکی پابندیوں سمیت ملک کے خلاف کسی بھی دباؤ کے مقابلے میں ملکی سیاست کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ امریکہ جو شام پر تکفیر دہشتگردی مسلط کرنے میں ناکام ہو گیا ہے، اب غیور شامی قوم کو اقتصادی پابندیوں کے ذریعے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے۔



شہر دیرالزور کے محکمہ اوقاف کے سربراہ مختار العزی النقشبندی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے شام پر لگنے والی نئی پابندیوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکی پراپیگنڈے کے برعکس، "قیصر ایکٹ" قانون ہے نہ ہی اس کا بین الاقوامی قوانین کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا نام سے شام اور شامی قوم کے خلاف امریکی سازش کی ایک اور کڑی تیار کی گئی ہے۔ مختار العزی النقشبندی نے کہا کہ پوری دنیا کو یہ جان لینا چاہئے کہ ہماری عوام نے اپنی خاک اور ناموس کے دفاع کی خاطر اپنا خون دیا ہے اور یہ قوم اپنے اوپر لگنے والی نئی پابندیوں کے سامنے کسی طور جھکنے والے نہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 870230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870230/شام-دیرالزور-میں-امریکہ-مخالف-احتجاجی-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org