0
Monday 22 Jun 2020 23:29

جناب فاطمہ معصومہ (س) نے ایسے خاندان میں پرورش پائی جو علم و تقویٰ اور اخلاقی فضائل کا سرچشمہ تھا, زہراء نقوی

جناب فاطمہ معصومہ (س) نے ایسے خاندان میں پرورش پائی جو علم و تقویٰ اور اخلاقی فضائل کا سرچشمہ تھا, زہراء نقوی
اسلام ٹائمز۔ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا عبادت و زہد میں شہرہ آفاق اور فضائل و کمالات میں بلند ترین مقام پر فائز تھیں، آپؑ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی تمام اولادوں میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے بعد علمی و اخلاقی کمالات میں سب سے زيادہ اعلیٰ و ارفع مرتبے پر فائز تھیں۔ حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا کی زیارت کرنے والوں پر خدا نے جنت واجب قرار دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی مرکزی رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے ولادت باسعادت خواہر امام رضا (ع) سیدہ فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا فضائل و مراتب و مقامات عالیہ کا مظہر ہیں. معصومین علیہم السلام کی روایات آپ سلام اللہ علیہا کے لئے نہایت اونچے مقامات و مراتب کی دلیل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ سلام اللہ علیھا وہ پاک سیرت اور منفرد مقام کی حامل بی بی ہیں کہ جن کی زیارت کو جناب سیدة النساء العالمین حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی زیارت قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دختران ملت کو جناب معصومہ قم سلام اللہ علیھا کی سیرت مبارکہ سے آشنائی اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 870234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش