0
Tuesday 23 Jun 2020 01:52

بانی متحدہ کو صرف بندے مروانا آتا ہے، بانی متحدہ کے علاوہ سب کو عام معافی دی جائے، مصطفیٰ کمال

بانی متحدہ کو صرف بندے مروانا آتا ہے، بانی متحدہ کے علاوہ سب کو عام معافی دی جائے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ اور سابق ستی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے بانی ایم کیو ایم کے علاوہ تمام افراد کیلئے عام معافی کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں کہ ہماری حیثیت کراچی میں بیریئر کی ہے، ہم پیچھے ہٹ گئے تو قتل و غارت پھر سے شروع ہو جائے گی۔ پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے نجی ٹی وی کے پروگرام 7 سے 8 ميں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی جماعت نہ ہوتی تو کراچی سے آج بھی روزانہ جنازے اٹھ رہے ہوتے، بانی متحدہ کیخلاف ہم رکاوٹ ہیں، ہم ہٹ گئے تو ایک ہفتے میں قتل و غارت شروع ہوجائے گی۔ مصطفیٰ کمال نے بانی ايم کيو ايم کے سوا اس جماعت سے وابستہ تمام افراد کیلئے ایک بار پھر عام معافی کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گناہ گار معافی مانگ لے تو اس پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جاتی، جب بلوچستان کے پہاڑوں سے دہشتگردوں کو اتار کر عام معافياں دی جاسکتی ہيں تو متحدہ کارکنوں کیلئے بھی ایسی دريا دلی دکھائی جانی چاہیئے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ انیس قائم خانی واپس آنے کے بعد 2 مرتبہ گرفتار ہوچکے، ان پر آج بھی کیسز چل رہے ہیں، کیا بانی ایم کیو ایم کو چھوڑنا ہماری غلطی تھی؟، ہم نے اللہ کے خوف سے بانی متحدہ سے دوری اختیار کی، نوجوانوں کو الطاف حسین نے قاتل اور ‘را’ کا ایجنٹ بنایا، بانی متحدہ کو صرف بندے مروانا آتا ہے۔ مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا کہ بھارت بانی متحدہ کو پیسے دیتا ہے، ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا حکم بھی بانی متحدہ نے دیا، سلیم بيلجیئم یا ندیم نصرت کے کاموں کا ذمہ دار میں نہیں، میں نے سینیٹر شپ چھوڑ کر بانی متحدہ کیخلاف بغاوت کی۔
خبر کا کوڈ : 870249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش