0
Tuesday 23 Jun 2020 01:57

وزیراعلیٰ سندھ لاک ڈاؤن کا کہہ رہے ہیں لیکن وفاق سنجیدہ نہیں، ناصر حسین شاہ

وزیراعلیٰ سندھ لاک ڈاؤن کا کہہ رہے ہیں لیکن وفاق سنجیدہ نہیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ لاک ڈاؤن کا کہہ رہے ہیں لیکن وفاق سنجیدہ نہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اسپتالوں پر کافی زیادہ دباؤ ہے، مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، سب سے اپیل کرتا ہوں کورونا سے ڈرنا ہے اور بچنا ہے۔ لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ لاک ڈاؤن کا کہہ رہے ہیں لیکن وفاق سنجیدہ نہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی  شہباز گل کے جیکب آباد میں اسپتال کے دورے کے حوالے سے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جس اسپتال شہباز گل گئے وہ مکمل فعال نہیں ہے، انہیں صرف شوشہ چھوڑنا تھا۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امراض قلب کے اسپتالوں کا ذکر کیا تھا، جیکب آباد میں این آئی سی وی ڈی کا مکمل یونٹ بنا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1103 ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 870250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش