0
Tuesday 23 Jun 2020 02:01

پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ روک کر قومی مفاد کے خلاف کام کر رہی ہے، علی زیدی

پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ روک کر قومی مفاد کے خلاف کام کر رہی ہے، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ ماضی کی تمام مشترکہ تحقیقاتی (جے آئی ٹی) رپورٹس عام ہونی چاہئیں، ایسا کیا ہے جو پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹس چھپانا چاہتی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کے علم بردار بننے کی کوشش کرتے ہیں، پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ روک کر قومی مفاد کے خلاف کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی یہ لوگ جے آئی ٹیز کیوں چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، ماضی کی جے آئی ٹی رپورٹس عام ہونی چاہئیں۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں نے سندھ حکومت کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے، جے آئی ٹی پبلک کرنے کے لئے کیس لڑوں گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ، لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ اور پیپلز پارٹی کے رہنما نثارمورائی کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک نہ کرنے سے متعلق وفاقی وزیر بحری امور کی جانب  چیف سیکرٹری سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے جنوری میں تینوں اہم جے آئی ٹیز پبلک کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود چیف سیکرٹری سندھ نے تینوں اہم جے آئی ٹیز کی رپورٹ پبلک نہیں کیں۔ علی زیدی کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے  چیف سیکرٹری سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل یعنی 23 جون کو جواب طلب کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 870252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش