0
Tuesday 23 Jun 2020 01:01

ہنگو میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن، 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ہنگو میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن، 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ ہنگو پولیس نے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کےخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران تین اشتہاریوں اور سہولت کار سمیت 09 ملزمان گرفتار کرلئے جبکہ بھاری مقدارمیں اسلحہ و منشیات بھی برآمد کرلی گئیں۔ ہنگو تھانہ سٹی اور صدر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تین مجرم اشتہاریوں اور سہولت کار سمیت 09 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز حافظ محمد نزیر خان نے ایس ایچ او سٹی شاہ دوران خان اور ایس ایچ او صدر ثواب علی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 04 کلاشنکوف، 02 ریپیٹر، 01 کلاکوف، 09 پستول، 1300 مختلف بور کے کارتوس اور 1500 گرام چرس برآمد کر لی اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 870254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش