QR CodeQR Code

سعودی حکومت کا صرف مقامی افراد کو محدود پیمانے پر حج کی اجازت دینے کا اعلان

23 Jun 2020 01:12

سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ کرونا کے پیش نظر بیرون ملک سے کوئی رواں سال حج پر نہیں آسکے گا، ملک میں مقیم شہری حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی حکومت نے محدود پیمانے پر حج کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ مطابق سعودی عرب کی حکومت نے محدود پیمانے پر حج کی اجازت دینے کا اعلان کردیا ہے، سعودی عرب سے باہر سے کوئی حج پر نہیں آسکے گا۔ سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ کرونا کے پیش نظر بیرون ملک سے کوئی رواں سال حج پر نہیں آسکے گا، ملک میں مقیم شہری حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 25 لاکھ کے قریب افراد حج کی سعادت حاصل کرنے مختلف ممالک سے جاتے ہیں تاہم کرونا کی وجہ سے رواں سال یہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال حج انتہائی محدود تعداد میں حجاج کرام کے ساتھ ہوگا، عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانے تک محدود ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ حج محفوط صحت ماحول میں ہو۔ کورونا سے بچاؤ کے تقاضے پورے کیے جائیں۔ عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھا جاسکے اور انسانی جان کے تحفظ سے متعلق اسلامی شریعت کے مقاصد پورے کیے جاسکیں۔


خبر کا کوڈ: 870255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870255/سعودی-حکومت-کا-صرف-مقامی-افراد-کو-محدود-پیمانے-پر-حج-کی-اجازت-دینے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org