0
Tuesday 23 Jun 2020 09:01

سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان خان نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان خان نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اعظم سلیمان خان کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی ہے، جس کے بعد وہ 30 جون سے ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ اعظم سلیمان خان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ 23 اپریل کو میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کو چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا، جس کے اگلے روز انہیں سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب ان کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 870273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش