0
Tuesday 23 Jun 2020 19:10

لاہور، یونیورسٹیز کے طلبہ کا فیسوں میں کمی کیلئے مظاہرہ

لاہور، یونیورسٹیز کے طلبہ کا فیسوں میں کمی کیلئے مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور پریس کلب کے باہر مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ نے فیسوں میں اضافہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیسوں میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے کوئی خاطر خواہ بجٹ بھی نہیں رکھا۔ مظاہرین نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز کا سلسلہ ختم کیا جائے اس سے بہت سے طلبہ متاثر ہو رہے ہیں، بہت سے طلبہ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں، اگر انٹر نیٹ ہے تو اس کے ریٹس بہت زیادہ ہیں جو طلبہ کے بس سے باہر ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم شامل ہی نہیں جبکہ مافیاز نے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بنا رکھے ہیں جو دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 870276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش