QR CodeQR Code

وزیراعظم چین، بھارت تنازع پر خاموش کیوں ہیں، بلاول بھٹو

23 Jun 2020 09:27

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم لداخ میں تنازع کے دوران نئی اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش کیلئے اپنے سندھ کے یکطرفہ دورے میں مصروف رہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لداخ میں بڑھتے تنازع کے دوران آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں غیرمعمولی اجلاس ہوا، لیکن لداخ کے تنازع کے دوران وزیراعظم عمران خان بالکل غائب رہے۔ وزیراعظم چین اور بھارت کے تنازع پر خاموش کیوں ہیں؟۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم لداخ میں تنازع کے دوران نئی اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش کیلئے اپنے سندھ کے یکطرفہ دورے میں مصروف رہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جب لداخ میں تنازع ہوا تھا تو اس وقت وزیراعظم سندھ میں اپنے میڈیا اور سیاست سے وابستہ جانب دار اتحادیوں سے ملاقاتیں کر رہے تھے۔ پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دورہ سندھ کے دوران ڈاکٹروں، کورونا وائرس، کسانوں اور ٹِڈی دَل کو بالکل نظر انداز کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم ابھی تک کیوں چین اور بھارت کے تنازع پر خاموش ہیں؟۔


خبر کا کوڈ: 870278

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870278/وزیراعظم-چین-بھارت-تنازع-پر-خاموش-کیوں-ہیں-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org