0
Tuesday 23 Jun 2020 09:31

ایف بی آئی کے ذریعے حکومت گرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، صدر ٹرمپ

ایف بی آئی کے ذریعے حکومت گرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، صدر ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایف بی آئی منتخب صدر کو ہٹانے کی کوشش کر رہی تھی لیکن اب ہمیں سازش کا مکمل علم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی کے سابق سربراہ کا تقرر سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کیا تھا۔ اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران امریکی شہریوں کی مزید امداد کی حمایت کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں سب سے زیادہ کورونا اٹیسٹ امریکہ نے کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2 کروڑ 50 لاکھ افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جبکہ دیگر ممالک نے صرف 10 لاکھ  لوگوں کے ٹیسٹ کیے۔ ہم نے زیادہ ٹیسٹ کیے اس لیے امریکہ میں کیسز زیادہ ہیں۔ جتنے زیادہ ٹیسٹ کریں گے تو کیسز کی تعداد بھی بڑھے گی۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکی معیشت مضبوط تھی لیکن چین سے وائرس آنے کے بعد حالات خراب ہوئے تاہم ہم معیشت کو دوبارہ مستحکم کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں شہری معاشی طور پر مشکلات کا شکار ہیں تاہم آئندہ چند ہفتوں میں امریکی شہریوں کی مدد کے لیے نیا پیکج دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 870279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش