QR CodeQR Code

حکومت مینگل کو منانے میں ناکام، اپوزیشن نے رابطے تیز کر دیئے

23 Jun 2020 09:47

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے جلد ملاقات پر اتفاق کر لیا ہے، ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹاٹم دینے کی حکمت عملی سمیت اہم امور پر گفتگو ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سردار اختر مینگل کو منانے میں ناکام نظر آ رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے سردار اختر مینگل سے رابطے تیز کر دیئے۔ پیپلز پارٹی کا بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے رابطہ، اہم سیاسی امور پر گفتگو، جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کا بھی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے رابطہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان اہم سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے جلد ملاقات پر اتفاق کر لیا ہے، ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹاٹم دینے کی حکمت عملی سمیت اہم امور پر گفتگو ہو گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت تاحال اختر مینگل کو منانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔


خبر کا کوڈ: 870283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870283/حکومت-مینگل-کو-منانے-میں-ناکام-اپوزیشن-نے-رابطے-تیز-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org