0
Tuesday 23 Jun 2020 10:14

لاہور، اشرف جلالی کیخلاف ماتمی انجمنوں کا احتجاجی مظاہرہ

لاہور، اشرف جلالی کیخلاف ماتمی انجمنوں کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے ماتمی انجمنوں کی جانب سے مولانا اشرف جلالی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بی بی فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنے پر مولانا اشرف جلالی کیخلاف 295 سی کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ شیعہ تنظیموں نے ضلع کچہری سے سول سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی اور پھر سول سیکرٹریٹ کے گیٹ پر دھرنا دیا۔ مظاہرین نے مولانا اشرف جلالی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مولانا اشرف جلالی نے بی بی فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کیا ہے، اس کو فوری گرفتار کیا جائے اور کیخلاف گستاخی کرنے پر آرٹیکل 295 سی کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا مولانا اشرف جلالی نے بی بی فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی ہے، لہذا انتظامیہ کو مولانا اشرف جلالی کیخلاف 295 سی کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کیلئے 6 جولائی کا الٹی میٹم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر 6 جولائی تک کارروائی نہ ہوئی تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کو محدود کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، جنہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف جلالی کیخلاف شیعہ سنی افراد نے اندراج مقدمہ کی درخواستیں دی ہیں مگر توہین رسالت کی دفعہ شامل نہیں کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے، اشرف جلالی کیخلاف توہین رسالت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 870292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش