QR CodeQR Code

اسلام آباد کے سیکٹر جی6 ون، ٹو، جی ٹین 4 اور جی سیون 2 کو سیل کرنے کا فیصلہ

23 Jun 2020 10:23

نوٹی فکیشن کے مطابق ان سیکٹرز کو 24 جون کی شام 7 بجے سیل کر دیا جائے گا، ان علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا تاہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈکل اور کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس وباء کیوجہ سے ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے مزید سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے انتظامیہ نے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن کررکھا ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اس کے بعد انتظامیہ نے مزید علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر جی6 ون، ٹو، جی ٹین 4 اور جی سیون 2 کو سیل کرنے کا با ضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ان سیکٹرز کو 24 جون کی شام 7 بجے سیل کر دیا جائے گا، ان علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا تاہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈکل اور کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 870294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870294/اسلام-آباد-کے-سیکٹر-جی6-ون-ٹو-جی-ٹین-4-اور-سیون-2-کو-سیل-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org