QR CodeQR Code

جون کے آخر اور جولائی میں کورونا وائرس عروج پر ہو گا، شبلی فراز

23 Jun 2020 10:30

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ کو ڈھونڈ کر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہیں، جبکہ صوبے کئی معاملات میں خودمختار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ پاکستان میں جون کے آخر اور جولائی میں کورونا وائرس عروج پر ہو گا۔ جاری کیے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ کو ڈھونڈ کر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہیں، جبکہ صوبے کئی معاملات میں خودمختار ہیں۔ وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت این سی او سی میں فیصلوں کو قبول کرتی ہے، جبکہ ان فیصلوں پر بعد میں سیاست شروع کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس کورونا وائرس کی وباء میں بھی سیاست کر رہی ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہمیشہ کنفیوژن پھیلاتے ہیں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ این سی او سی میں کچھ اور باہر کچھ اور بات کرتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات بھی کم کیے ہیں، کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرنا قوم کا فرض ہے۔


خبر کا کوڈ: 870300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870300/جون-کے-ا-خر-اور-جولائی-میں-کورونا-وائرس-عروج-پر-ہو-گا-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org