0
Tuesday 23 Jun 2020 12:08

مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 نوجوانوں شہید

مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ، 2 نوجوانوں شہید
اسلام ٹائمز۔ ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں نام نہاد آپریشن کے زریعے ایک بار پھر بربریت کا مظاہرہ کیا۔ قابض فورس نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ قابض بھارتی فورسز نے وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی جبکہ ضلع کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی بھارتی فوج نے سری نگر میں ہی سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 870345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش