QR CodeQR Code

فواد چوہدری نے بتا دیا، پی ٹی آئی میں کس نے کس کی چھٹی کرائی

23 Jun 2020 13:01

وفاقی وزیر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پہلے جہانگیر ترین نے اسد عمر کو نکلوایا اور پھر اسد عمر نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرا دی۔


اسلام ٹائمز۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے بارے میں پول پٹیاں کھول دی ہیں کہ پی ٹی آئی میں کس کی کس سے نہیں بنتی اور کس نے کس کی چھٹی کرائی ہے۔ ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ اسد عمر کی وزارت جانے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے جہانگیر ترین نے اسد عمر کو نکلوایا اور پھر اسد عمر نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرا دی۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو جہانگیر ترین، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے اختلافات اتنے بڑھے کہ پولیٹیکل کلاس سارے کھیل سے ہی باہر ہوگئی۔

انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ جن لوگوں نے یہ خلاء پر کیا، ان کا تعلق سیاست سے نہیں تھا، نئے آنے والے لوگ وزیرِاعظم عمران خان کی سوچ سے ہم آہنگ نہیں ہیں اور نہ ہی ان میں کوئی صلاحیت ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو لوگوں نے پورے سسٹم کی اصلاح کے لیے منتخب کیا ہے، معلوم نہیں کس نے وزیرِاعظم کو مشورہ دیا کہ کمزور اور ڈکٹیشن لینے والے لوگوں کو لگائیں۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تسلیم کیا کہ ایسا کرنے سے سب سے زیادہ نقصان خود وزیراعظم عمران خان کو پہنچا ہے۔


خبر کا کوڈ: 870355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870355/فواد-چوہدری-نے-بتا-دیا-پی-ٹی-آئی-میں-کس-کی-چھٹی-کرائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org