QR CodeQR Code

سندھ ہائیکورٹ میں اسٹیل ملز ملازمین کی بدنظمی، عدالت برہم

23 Jun 2020 14:32

جسٹس عمر سیال نے مزید کہا کہ تم لوگوں نے جو اسٹیل ملز کا حال کیا، وہ سب کو معلوم ہے۔ جسٹس عمر سیال کے حکم پر اسٹیل مل ملازمین کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ ميں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کے کيس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے اسٹیل مل ملازمین کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرنے کے کيس کی سماعت ہوئی۔ اسٹیل مل ملازمین نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ 9 ہزار ملازمین کے مستقبل کا سوال ہے۔ عدالت میں شور شرابا بڑھا، تو جسٹس عمر سیال نے برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ یہ تمہارا سی بی اے نہیں ہے، اس طرح بات کرو گے تو جیل جاؤ گے۔ جسٹس عمر سیال نے مزید کہا کہ تم لوگوں نے جو اسٹیل ملز کا حال کیا، وہ سب کو معلوم ہے۔ جسٹس عمر سیال کے حکم پر اسٹیل مل ملازمین کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، سندھ ہائیکورٹ کیس نہیں سن سکتی۔ اسٹیل ملز ملازمین کے وکیل عباس ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سپريم کورٹ ميں نجکاری نہيں بلکہ ملازمين کی ترقی کا کيس زيرِ سماعت ہے۔ جسٹس عمر سیال کا کہنا تھا کہ درخواست گزار چاہيں تو ہائيکورٹ کا فيصلہ سپريم کورٹ ميں چيلنج کر سکتے ہيں۔ عدالت نے درخواست کی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 870378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870378/سندھ-ہائیکورٹ-میں-اسٹیل-ملز-ملازمین-کی-بدنظمی-عدالت-برہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org