0
Tuesday 23 Jun 2020 18:48

پشاور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو شاپنگ پلازہ سیل، 162 گرفتار

پشاور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو شاپنگ پلازہ سیل، 162 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 162 افراد کو گرفتار جبکہ متعدد دکانوں کو سیل کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر مختلف علاقوں کے اسسٹنٹ اور ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنرز نے متعلقہ علاقوں میں ضبابطہ اخلاق سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔ انتظامیہ کی کارروائیوں کے دوران کم وزن روٹی فروخت کرنے پر پشاور بھر سے مجموعی طور پر 29 نانبائیوں کو گرفتار کیا گیا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر یونیورسٹی روڈ پر مدینہ پلازہ کو سیل کر دیا گیا، جبکہ چارسدہ روڈ پر سوئمنگ پول کو سیل کیا گیا۔ صدر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور بار بار نوٹس کے باوجود سیفٹی ماسک نہ پہننے پر موبائل پلازہ کو سیل کر دیا گیا۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 72 دکانوں کو سیل کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پشاور بھر سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 162 افراد کو گرفتار کر کے موقع پر جرمانہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے عوام اور تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت حفاظتی ماسک کا استعمال ضرور کریں اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 870429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش