QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، شادی ہالز کھولنے پر غور، ایس اوپیز کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

23 Jun 2020 18:53

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ شادی ہالز کھولنے کا معاملہ نیشنل کوارڈی نیشن کمیٹی میں اُٹھاؤں گا، شادی ہالز سے متعلق حتمی فیصلہ وفاق کی مشاورت سے کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے ایس اوپیز کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان سے شادی ہالز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعلٰی سے شادی ہالز مشروط طور پر کھولنے کی درخواست کی۔ وفد نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سے ملاقات میں کہا کہ شادی ہالز صنعت کے ساتھ غریب لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ اس موقع پر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ شادی ہالز کھولنے کا معاملہ نیشنل کوارڈی نیشن کمیٹی میں اُٹھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ شادی ہالز سے متعلق حتمی فیصلہ وفاق کی مشاورت سے کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 870430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870430/خیبر-پختونخوا-شادی-ہالز-کھولنے-پر-غور-ایس-اوپیز-کیلئے-کمیٹی-تشکیل-دینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org