0
Tuesday 23 Jun 2020 19:18

پنجاب یونیورسٹی نے میڈیکل، ٹرانسپورٹ اور لائبریری فیس ختم کر دی

پنجاب یونیورسٹی نے میڈیکل، ٹرانسپورٹ اور لائبریری فیس ختم کر دی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ، طلبہ کی میڈیکل فیس، ٹرانسپورٹ فیس اور لائبریری فیس ختم کرکے طلبہ کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا گیا۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے فیسوں میں کٹوتیاں کرنے کی باضابطہ پالیسی بتا دی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے طلبہ سے فیسوں کی مد میں سپورٹس فیس، ہاسٹل چارجز، لیبارٹری چارجز بھی ختم کر دیئے ہیں۔ آن لائن کلاسز کے دوران طلبہ سے صرف ٹیوشن فیس وصول کی جائے گی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے ہمیشہ کی طرح پرو سٹوڈنٹس پالیسی اپنائی ہے، یونیورسٹی اپنے طلبہ پر غیر ضروری مالی بوجھ نہیں ڈالے گی۔ وائس چانسلر کی جانب سے فیس سیکشن اور تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ طلبہ کو فیس چالان ایشو کرتے وقت صرف ٹیوشن فیس وصول کرنے کے مجاز ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 870431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش