QR CodeQR Code

تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان علیل ہو گئے، سوشل میڈیا پر وفات کی افواہیں

23 Jun 2020 20:15

تبلیغی رہنما حاجی ایم لقمان خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ تبلیغی جماعت کے امیر مولانا حاجی عبدالواہاب کے دنیائے فانی سے کوچ اور خالق حقیقی سے جا ملنے کے بعد جید عالم دین مولانا نذرالرحمان کو تبلیغی جماعت کا امیر مقرر کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز مولانا نذرالرحمان کا بلڈ پریشر ہائی ہونے سے کھبراہٹ اور طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ تبلیغی مرکز کے امیر مولانا نذرالرحمان علیل  ہوگئے، انہیں لاہور کے ڈاکٹر ہسپتال منتقل گیا گیا جس کی تصدیق مرکز کے ذمہ داران نے بھی کر دی اور دعائوں کی اپیل کی ہے۔ تبلیغی رہنما حاجی ایم لقمان خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ تبلیغی جماعت کے امیر مولانا حاجی عبدالواہاب کے دنیائے فانی سے کوچ اور خالق حقیقی سے جا ملنے کے بعد جید عالم دین مولانا نذرالرحمان کو تبلیغی جماعت کا امیر مقرر کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز مولانا نذرالرحمان کا بلڈ پریشر ہائی ہونے سے کھبراہٹ اور طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ حاجی ایم لقمان نے کہا کہ مولانا نذرالرحمان کی علالت پر کچھ ناعاقبت اندیشوں نے غیر مصدقہ انتقال کی افواہیں پھیلانا شروع کر دیں لیکن اس کی تردید کی گئی ہے اور احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 870438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870438/تبلیغی-جماعت-کے-امیر-مولانا-نذر-الرحمان-علیل-ہو-گئے-سوشل-میڈیا-پر-وفات-کی-افواہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org