0
Tuesday 23 Jun 2020 21:54

چین کیساتھ احتیاط سے نمٹنے کی ضرورت ہے، سونیا گاندھی

چین کیساتھ احتیاط سے نمٹنے کی ضرورت ہے، سونیا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے حکومت پر کووِڈ 19 سے نمٹنے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بد انتظامی کی وجہ سے ملک اس وباء کی شدید زد میں ہے اور اسی دوران چین سرحد پر اس سے بڑا بحران کھڑا ہوگیا ہے جس سے احتیاط سے نہیں نمٹا گیا تو حالات بہت نازک جائیں گے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کووِڈ 19، چین سرحد پر دراندازی اور دیگر مسائل پر منعقد پارٹی کی سپریم کانگریس ورکنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 سے نمٹنے میں ناکام رہی۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ بھاجپا حکومت نے لوگوں کو ان کے حال پر ہی چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وباء سے نمٹنے میں سامنے آئی حکومت کی بدانتظامی ملک کے لئے خطرناک ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 870447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش