0
Tuesday 23 Jun 2020 22:03

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے 148 نئے مثبت معاملات

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے 148 نئے مثبت معاملات
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 148 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 128 کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 20 کا تعلق جموں صوبے سے ہے اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد 6236 تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے 6236 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 2507 سرگرم معاملات ہیں۔ اب تک 3642 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 87 تک پہنچ گئی، جن میں سے 77 کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور 10 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے۔ اس دوران آج مزید 111 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے کے 51 اور کشمیر صوبے کے 60 افراد شامل ہیں، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 870448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش