0
Tuesday 23 Jun 2020 22:25

لاپتہ کشمیری اسکالر کے اہل خانہ کا پریس کالونی سرینگر میں احتجاج

لاپتہ کشمیری اسکالر کے اہل خانہ کا پریس کالونی سرینگر میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے بمنہ علاقے سے تعلق رکھنے والے لاپتہ نوجوان پی ایچ ڈی اسکالر کے اہل خانہ اور دیگر رشتہ داروں نے آج پریس کالونی سرینگر میں احتجاج کیا اور اس کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں میں بیشتر خواتین شامل تھیں، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر ’’بے گناہ کو چھوڑ دو، ہلال احمد کی پُراسرار گمشدگی‘‘ وغیرہ کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اُن کے بیٹے کا ملی ٹینسی سے کوئی تعلق نہیں ہے لہٰذا اس کی بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔

اتوار کو روز سرینگر میں ہونے والی تصادم آرائی میں شہید ہونے والے 3 جنگجوؤں میں پہلے اس کا نام بھی آیا تھا جس کی بعد میں تردید کی گئی۔ ہلال احمد کے رشتہ داروں نے بتایا کہ جس کے پاس بھی ہمارا بچہ ہے چاہیئے وہ پولیس ہے یا فوج ہے وہ اس کو واپس گھر بھیج دیں۔ بمنہ سے تعلق رکھنے والا کشمیر یونیورسٹی کا پی ایچ ڈی اسکالر ہلال احمد ڈار مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے نارہ ناگ علاقے میں 13 جون کو ٹریکنگ کے دوران لاپتہ ہوا تب سے لیکر آج تک اس کا کہیں کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ پولیس یا فوج نے انکے نوجوان بیٹے کو لاپتہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 870450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش