0
Wednesday 24 Jun 2020 01:29

کراچی میں مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

کراچی میں مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں پِری مون سون بارشیں ہوں گی جب کہ اگلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون بارشیں ہوں گی جب کہ اگلے ہفتے منگل سے جمعرات تک مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں کم شدت کے ساتھ بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہا سب سے زیادہ درجہ حرارت موئن جو دڑو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پشاور میں 41، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں 39، کراچی میں 38، گلگت اور جموں میں بھی 38 جب کہ سری نگر میں 29 اور لیہہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل بھی شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے جب کہ جمعے اور ہفتے کو شہر میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 870468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش