0
Wednesday 24 Jun 2020 01:33

کراچی، لیاقت آباد کریکر دھماکے میں گھر کا واحد کفیل چل بسا، خاندان بے یار و مددگار

کراچی، لیاقت آباد کریکر دھماکے میں گھر کا واحد کفیل چل بسا، خاندان بے یار و مددگار
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ جمعہ کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سینٹر کے باہر کریکر دھماکے میں غریب خاندان کے واحد کفیل کاشف کی جان چلی گئی۔ 29 سالہ کاشف دھماکے سے ذرا دیر پہلے اپنی والدہ کے ہمراہ وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی 12 ہزار روپے کی امداد لینے پہنچا تھا اور وہ والدہ کو دفتر کے باہر چھوڑ کر کام پر جانے کے لئے روانہ ہونے ہی والا تھا کہ دہشت گردوں کے کریکر کا نشانہ بن گیا۔

کاشف کی بیوہ بہن اپنے چھوٹے بھائی کے جانے پر اِس قدر اداس ہے کہ الفاظ بھی ساتھ نہیں دے رہے۔ کاشف کی ناگہانی موت نے غریب خاندان کو بالکل ہی بے یار و مدد گار کردیا ہے، جانے والا تو چلاگیا لیکن گھر کیسے چلے گا؟ نہ والد ہیں اور نہ ہی کاشف کی طرح برسر روزگار بھائی ہے، مرحوم کی تدفین کا انتظام بھی بڑی مشکل سے ہوا تھا۔

کاشف کے گھر والے حکومتی امداد کے منتظر ہیں مگر اب تک کسی سرکاری عہدیدار نے متاثرہ خاندان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ خیال رہے کہ کراچی میں 19 جون کو دستی بم حملہ لیاقت آباد نمبر 10 میں ریاض گورنمنٹ کالج میں قائم احساس پروگرام کے دفتر کے باہر سیکیورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑی کے قریب ہوا جس میں ایک رینجر اہلکار سمیت 8 لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 870471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش