0
Wednesday 24 Jun 2020 01:37

عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ درست ہے، کنور نوید جمیل

عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ درست ہے، کنور نوید جمیل
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر کنور نوید جمیل نے عمران فاروق قتل کیس کے عدالتی فیصلے کو درست قرار دے دیا۔ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ وہ لندن میں قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کے کیس میں عدالتی فیصلے کو درست سمجھتے ہیں، مجرم کو سزا ملنی چاہیئے، کیس میں ایم کیو ایم پاکستان میں سے کسی کا نام نہیں اور ہمیں معلوم بھی نہیں، اس کیس کے بارے میں میڈیا کے ذریعے آگاہی ملی ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کا بجٹ مسترد کردیا۔

کنور نوید نے کہا کہ کراچی سے تعصب بڑھتا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر شہری علاقوں کی عوام سے انتقام لیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں شہری علاقوں کے لئے کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کیس میں نامزد تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، جب کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ثابت ہوا عمران فاروق کو قتل کرنے کا حکم بانی متحدہ نے دیا۔
خبر کا کوڈ : 870474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش