QR CodeQR Code

بونیر، اندھے قتل کا سراع لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

24 Jun 2020 01:09

تھانہ جوڑ پولیس نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے دن رات محنت کی اور جدید سائنسی خطوط سے تفتیش شروع کرکے ملزم لیاقت علی ولد اباسین باچہ ساکن غشیزو میرہ کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ بونیر میں پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں عباس باچہ ولد حسین باچا کو کسی نامعلوم کسان نے رات کے اندھیرے میں فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا، جس پر تھانہ جوڑ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقتول کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے وقوعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او پیر بابا اور ایس ایچ او جوڑ کو جلد از جلد ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ بوجہ اندھیری رات یہ ایک اندھا قتل تھا اور اسی اندھے قتل کا سراغ لگانا پولیس کیلئے ایک چیلنج تھا۔ تھانہ جوڑ پولیس نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے دن رات محنت اور جدید سائنسی خطوط سے تفتیش شروع کرکے ملزم لیاقت علی ولد اباسین باچہ ساکن غشیزو میرہ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 870486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870486/بونیر-اندھے-قتل-کا-سراع-لگا-کر-ملزم-کو-گرفتار-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org