QR CodeQR Code

پشاور میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں کو شدید مشکلات

24 Jun 2020 01:24

لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بار بار ٹریپنگ بھی ہوتی رہی۔ کئی علاقوں میں بجلی صبح سے غائب ہونے کے بعد دن بھر لوٹ کر نہ آئی اور شہریوں کو شدید کوفت میں مبتلاء کیے رکھا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں شدید گرمی کا زو تو ٹوٹ گیا مگر واپڈا کی دن بھر ظالمانہ لوڈشیڈنگ برقرار رہی، جس پر شہری دن بھر پریشان رہے، واپڈا کے خلاف بڑے احتجاج کے لیے سر جوڑ لیے گئے، لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ بار بار ٹریپنگ بھی ہوتی رہی۔ کئی علاقوں میں بجلی صبح سے غائب ہونے کے بعد دن بھر لوٹ کر نہ آئی اور شہریوں کو شدید کوفت میں مبتلاء کیے رکھا۔ جس کے باعث کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ علاوہ ازیں طویل و ظالمانہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اہلیان پشاور نے بڑے احتجاج کے لیے سر جوڑ  لیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 870487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870487/پشاور-میں-بجلی-کی-طویل-لوڈشیڈنگ-شہریوں-کو-شدید-مشکلات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org