QR CodeQR Code

لنڈی کوتل کے تاجروں کا ایف سی کا ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ

24 Jun 2020 01:38

اسرار شینواری شاکر، حاجی راحت گل، فرمان شینواری اور دیگر تاجروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تختہ بیگ چیک پوسٹ اور مچینی چیک پوسٹ پر ٹوکن نہ ہونے پر ایف سی فورسز کے اہلکار فی گاڑی سے 10 ہزار سے لیکر 15000 روپے مبینہ طور پر وصول کرتے ہیں جوکہ ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نوجوانان قبائل کے سابق صدر اسرار شینواری اور دیگر تاجروں نے لنڈی کوتل پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع خیبر جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ اور مچینی چیک پوسٹ پر ایف سی فورسز کا ٹوکن ختم کیا جائے اور تاجروں و ٹرانسپورٹرز کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔ اسرار شینواری شاکر، حاجی راحت گل، فرمان شینواری اور دیگر تاجروں نے کہا کہ تختہ بیگ چیک پوسٹ اور مچینی چیک پوسٹ پر ٹوکن نہ ہونے پر ایف سی فورسز کے اہلکار فی گاڑی سے 10 ہزار سے لیکر 15000 روپے مبینہ طور پر وصول کرتے ہیں جوکہ ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل سے طورخم جانے والے پرچون سامان سے لدھی گاڑیوں سے ٹوکن طلب کیے جاتے ہیں اور ٹوکن نہ ہونے کے باعث ہماری گاڑیوں سے ایف سی کے اہلکار بھاری رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔ لنڈی کوتل کے تاجروں نے کہا کہ اگر تختہ بیگ چیک پوسٹ اور لنڈی کوتل چیک پوسٹ پر ایف سی اہلکاروں نے ٹوکن سسٹم ختم نہ کیا گیا تو دو دن بعد تمام تاجر اور لوکل ٹرانسپورٹرز پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دینگے جوکہ مطالبات کے تسلیم ہونے تک جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 870488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870488/لنڈی-کوتل-کے-تاجروں-کا-ایف-سی-ٹوکن-سسٹم-ختم-کرنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org