0
Wednesday 24 Jun 2020 01:46

سونے کی مقامی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

سونے کی مقامی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ سونے کی فی تولہ قیمت مزید 11 سو روپے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 1757 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نیتجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 3 ہزار 100 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 88 ہزار 391 روپے تک پہنچ گئی۔
خبر کا کوڈ : 870489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش