0
Sunday 24 Jul 2011 20:15

حرام کی کمائی نے بابر اعوان کے دماغ پر منفی اثرات چھوڑے ہیں، رانا ثناءاللہ

حرام کی کمائی نے بابر اعوان کے دماغ پر منفی اثرات چھوڑے ہیں، رانا ثناءاللہ
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حرام کی کمائی نے بابر اعوان کے دماغ پر منفی اثرات چھوڑے ہیں، اسلئے انہیں پنجاب کے حالات کراچی جیسے نظر آتے ہیں۔ لاہور میں صحافیوں کی موجودگی میں بابر اعوان کو مشورہ دیتے ہوئے پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ انہیں اپنی موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی نظر اور دماغ کا علاج کرانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعوان ڈرامہ باز شخص اور کرپٹ زرداری ٹولے کا اہم رکن ہے، اس جیسے نام نہاد وکیل بنکوں پر ڈاکا ڈالتے اور غریبوں کی کمائی اڑاتے ہیں۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کوئی بابر اعوان سے پوچھے کہ کیا پیپلزپارٹی نے اسلام آباد، 44 کینٹ ایریاز اور دوسرے 3 صوبوں میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ہے، وہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی بات تو کرتے ہیں، لیکن انہیں یہ تک معلوم نہیں کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے۔
قبل ازین حکومتی جماعت پیپلز پارٹی کے اہم رہنما بابر اعوان نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، جب کہ پورے صوبے میں گورننس نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں ہے۔ بابر اعوان نے صوبائی حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ 30 جولائی 2011ء تک بلدیاتی الیکشن کرانے کا اعلان کرے، ورنہ ہم متبادل راستہ اختیار کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 87051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش