QR CodeQR Code

بھارت چین کے ساتھ معاہدوں سے پیچھے ہٹ گیا، چینی اخبار

24 Jun 2020 10:20

بھارتی حکومت نے اتوار کے روز چین بھارت لائن آف ایکچول کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجیوں کو کارروائی کی مکمل آزادی دے دی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے اتوار کے روز چین بھارت لائن آف ایکچول کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجیوں کو کارروائی کی مکمل آزادی دے دی۔ اس کا مطلب ہے کہ بھارتی کمانڈوز کے اسلحہ استعمال کرنے پر پابندی نہیں ہو گی۔ چینی اخبارت کے مطابق اگر اس نئی روش پر عملدرآمد ہوتا ہے اور بھارتی فوجی دستے مستقبل کی مڈبھیڑ میں شروع ہی میں چینی فوجی دستوں کو نشانہ بناتے ہیں تو پھر چین بھارت سرحدی تنازع ایک فوجی تنازع میں بدل جائے گا۔ زیادہ تر چینی اور بھارتی افراد ایسا ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ چین اور بھارت دونوں نے 1996ء اور 2005ء میں 2 دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کئے تھے جو یہ کہتے ہیں کہ دونوں میں سے کوئی بھی فریق دوسرے فریق کے خلاف اپنی فوجی صلاحیت استعمال نہیں کرے گا۔ اس نے سرحدی علاقے میں تنازعات کو بنیادی طور پر محدود کر دیا اور 15 جون کو ہونے والی جھڑپ کے دوران اس شق کو برقرار رکھا گیا تھا۔ اگرچہ کارروائی کی مکمل آزادی مودی انتظامیہ کی بھارتی فوج اور عوام کی رائے کو مطمئن کرنا ہے، یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 870517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/870517/بھارت-چین-کے-ساتھ-معاہدوں-سے-پیچھے-ہٹ-گیا-چینی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org