QR CodeQR Code

حکومت ہٹاؤ تحریک کا مقصد حکمرانوں سے جان چھڑانا ہے، عمران خان

24 Jul 2011 19:47

اسلام ٹائمز:لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل سے لاتعلق ہو چکی ہے، اس لیے لوگ تیزی سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ہٹاؤ پاکستان بچاؤ تحریک چلانے کا مقصد حکمرانوں سے جان چھڑانا ہے، پرانے مگرمچھ سیاست دان مسلسل عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات فیصل آباد کے جلسے میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل سے لاتعلق ہو چکی ہے اس لیے لوگ تیزی سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس ختم کر دی گئی ہے، ہزاروں فیکٹریاں بند ہو گئیں، لاکھوں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 87052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/87052/حکومت-ہٹاؤ-تحریک-کا-مقصد-حکمرانوں-سے-جان-چھڑانا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org