0
Wednesday 24 Jun 2020 19:32

ایرانی ایٹمی تنصیبات کے معائنے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، جے یو پی

ایرانی ایٹمی تنصیبات کے معائنے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے، جے یو پی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور جے یو پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کے معائنے کے مطالبے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم اور سعودی عرب ایران کا ساتھ دیں، ایرانی ذہین اور جراتمند قوم اور ہمارے مسلمان بھائی ہیں، جنہوں نے ایٹمی قوت حاصل کرلی ہے تو یہ عالم اسلام کا فخر ہے کہ پاکستان کے بعد ایران بھی ایٹمی قوت بن کر عالم اسلام کی طاقت بنے گا۔ لاہور میں عہدیداروں سے گفتگو میں انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سعودی عرب ایرانی ایٹمی تنصیبات کے معائنے کے امریکی مطالبے کی حمایت کر رہا ہے، دراصل ایٹمی توانائی ایجنسی امریکی ہاتھوں میں کھلونا بن چکی ہے، سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ امریکہ کی بجائے، ایران کا ساتھ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ ترقی کی ہے، ڈرون طیارے، ملٹری سیٹلائیٹ، ایٹمی تنصیبات سے امریکی اور اسرائیلی مفادات کو خطرہ ہے، اس لیے انہیں پریشانی رہتی ہے۔ پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ ایران نے پانچ عالمی قوتوں کیساتھ ایٹمی معاہدہ کرکے اپنا پُرامن ایٹمی پروگرام محدود کرلیا، جس سے امریکی صدر ٹرمپ یکطرفہ طور پر دستبردار ہوگیا، جس کے بعد ایران کسی بھی معاہدے کا پابند نہیں، مگر باقی چار قوتیں اب تک اس معاہدہ پر برقرار ہیں۔ جے یو پی کے رہنما نے کہا کہ 2012ء کے بعد ایٹمی ایجنسی اگر معائنے کا مطالبہ کر رہی ہے تو اس کا کوئی جواز نہیں بنتا، سوائے اس کے کہ ایران پر امریکی دباو بڑھانا چاہتی ہے، ہمیں امید ہے کہ ایران پہلے بھی اور اب بھی اس دباو کو مسترد کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 870549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش