0
Wednesday 24 Jun 2020 12:39

پیراشوٹ کے ذریعے مسلط کیے گئے نگران وزیر اعلیٰ کو تسلیم نہیں کرینگے، کیپٹن (ر) محمد شفیع

پیراشوٹ کے ذریعے مسلط کیے گئے نگران وزیر اعلیٰ کو تسلیم نہیں کرینگے، کیپٹن (ر) محمد شفیع
اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، ہم انتظار کرتے رہ گئے اور نگران حکومت بن گئی۔ اپنے ایک بیان میں سابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلی کے نوٹیفکیشن میں جھوٹ بولا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعلی سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلی کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ اگر وزیر اعلی سے کوئی مشاورت ہوئی ہے تو اپنی پوزیشن واضح کرے، جب ہم نے گورنر گلگت بلتستان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جی بی کونسل کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ آپ دونوں کو بٹھا کر مشاورت کرے گی، ہم انتظار میں بیٹھے تھے کہ جی بی کونسل ہمیں بلائے گی اور ہم سے مشاورت کرے گی مگر کسی نے نہیں بلایا اور اچانک نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کو ہم مسترد کرتے ہیں اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ میں گلگت بلتستان کے عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف کی حکومت جھوٹوں کی حکومت ہے، جهوٹوں پر خدا کی لعنت ہو اور عوام بهی جهوٹوں پر لعنت بیجهتے ہیں، وفاقی وزیر نے کل مجھے فون کر کے صرف یہ کہا کہ آپ نے جو لسٹ دی ہے اس میں سے 2 بندوں کو نگران کابینہ میں شامل کیا ہے، حالانکہ ہم نے نگران کابینہ کے لئے کوئی نام نہیں دیے ہیں اور جو نام دیے ہیں وہ نگران وزیر اعلی کے لیے دئے تھے، ہم پیراشوٹ کے ذریعے اتارے جانے والے نگران وزیر اعلی  اور کابینہ کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی گلگت بلتستان کے عوام تسلیم کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 870563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش