0
Wednesday 24 Jun 2020 16:17

پنجاب حکومت نے اہم سکیورٹی اداروں کے بجٹ پر بھی کٹ لگا دیا

پنجاب حکومت نے اہم سکیورٹی اداروں کے بجٹ پر بھی کٹ لگا دیا
اسلام ٹائمز۔ مالی بحران کے سبب سکیورٹی کے لحاظ سے اہم اداروں کے بجٹ کی بھی کٹوتی، پنجاب حکومت نے سپیشل برانچ اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا بجٹ بھی کم کر دیا، 2 ارب 55 کروڑ کے کٹ سے سکیورٹی امور اور غیر ملکیوں کیلئے حفاظتی اقدامات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ پنجاب حکومت کی آنکھ اور کان کہلانے والا ادارہ بھی فنڈز کی کٹوتی کا شکار ہو گیا۔ پنجاب حکومت نے سپیشل برانچ اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر تعینات فورس کا بجٹ کم کر دیا ہے۔ سپیشل برانچ اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے بجٹ میں دو ارب 55 کروڑ روپے کا کٹ لگا دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے دونوں اداروں کا بجٹ رواں سال مختص شدہ فنڈ کی نسبت دو ارب 55 کروڑ روپے کم کر دیا۔ دستاویزات کے مطابق سپیشل برانچ کیلئے رواں سال 4 ارب 40 کروڑ روپے کا بجٹ مختص تھا۔ نئے مالی سال میں سپیشل برانچ کے بجٹ سے 75 کروڑ روپے کٹ لگا 3 ارب 65 کروڑ رکھے گئے ہیں۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کیلئے رواں سال 4 ارب 22 کروڑ روپے مختص تھے، جبکہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر تعینات سپیشل پروٹیکشن فورس کے بجٹ میں 1 ارب 80 کروڑ روپے کی کمی کے بعد نئے مالی سال میں 2 ارب 42 کروڑ رکھے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 870605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش